لاہور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہےکہ عمران خان نے کرپشن کا پورا نظام وضع کیا اور اتنی کرپشن کسی وزیراعظم نے نہیں کی جتنی بانی پی ٹی آئی نے کی۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتے تھے آپ نے چور بازاری کا جو بازار گرم کر رکھا تھا یہ سب کچھ آپ کو معاف کردیا جائے گا، چور ہمیشہ شور مچاتا ہے، سوچی سمجھی منظم سازش کرکے اس ملک کو لوٹا گیا لیکن شہباز شریف نے ایک ایک روپیہ امانت سمجھ کر استعمال کیا، یہی نظام تھا یہی بیوروکریسی تھی لیکن اوپر چور نہیں تھا، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔