پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینے کے لئے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان دینے کی استدعا کی گئی ہے۔