اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے لیے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے اور ہم اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
فوجی عدالتوں کے حوالے سے اہم حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نےبتایا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
شاہ محمود نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کے لیے ایک آئینی ترمیم درکار ہے جس کے لیے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت چاہیے جو کسی جماعت کے پاس نہیں۔