ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا .محکمہ موسمیات
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کرم، ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے 25 فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔
پیرسے 27 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش ہوگی، اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، بھکر،لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں بارش و ژالہ باری کاامکان ہے۔