نامزد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ باہر احتجاج کرتے رہیں اورہم اندرحلف اٹھائیں گے۔جو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ان کا بھی بتاؤں گا۔
مراد علی شاہ نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی نشستیں ں ملیں گی ہم نے سوچ سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ارکان حلف اٹھائیں گے اور کل اسپیکرکا الیکشن ہوگا جبکہ پرسوں وزیراعلیٰ کاالیکشن ہوگا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کافی مشکلات کاسامناہے، االلہ کی رضاسےخیریت سے یہ مراحل گرزجائیں۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کیلئےبہت بڑاچیلنج ہے اور سب کوساتھ ملکر مشکلات کو حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج نومنتخب ارکان عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، اس موقع پر سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔