الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق مارچ میں نئے صدر کا انتخاب متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کے لیے ہونے والے انتخابات 9 مارچ کو متوقع ہے۔
واضح رہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو 28 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کی گئی ہے۔