روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید گر گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 32 پیسے کمی ہو گئی۔ جس کے بعد ڈالر 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔
منگل کو انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا ریٹ 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی استحکام رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 63 ہزار519 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔