مالی کے جنوب مشرقی علاقے میں بس پل سے دریا میں گرنے سے 31 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس مالی کے جنوب مغربی قصبے کینیبا سے برکینا فاسو جا رہی تھی کہ اس دوران ایک پل عبور کرتے ہوئے بے قابو ہو کر بگوئی دریا میں جا گری جس کے باعث31 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے گری۔ متاثرین میں مالی اور مغربی افریقہ کے دیگر علاقوں کے شہری شامل ہیں ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں دارالحکومت باماکو کی طرف جانے والی ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے تھے۔