اسرائیل کی طرف سے جاری بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقوں نصیرات، بوریج اور خان یونس کے پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 954 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اسرائیلی فوج نے ناصر اسپتال پر بھی شیلنگ کر دی ، ایندھن اور طبی سامان کی عدم دستیابی کے باعث شمالی غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی بند ہو گیا۔
ادھر سیو دی چلڈرن نامی این جی او نے غزہ پر بمباری اور بھوک و افلاس سے بچوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ سے بچوں کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن سب سے زیادہ نقصان انہی بچوں کا ہوا ہے۔