بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی طرف سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے نومنتخب وزیراعظم کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے لکھا کہ ‘شہباز شریف کو بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھانے پر بہت مبارک باد۔’
اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کے 24ویں وزیراعظم بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہباز شریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا تھا۔