آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے جو مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں، بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
دورۂ بلوچستان پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کسانوں کو آسان اقساط پر قرضے، بیج اور سولر ٹیوب ویلز دیئے جائیں گے
۔جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کرتے ہوئے کیڈٹ کالج کے اساتذہ اور طلبا سے گفتگو کی۔ آرمی چیف کی بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات جاری رکھے گی۔