پاکستان نے سڈنی میں ہونے والا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔
تھنڈر نیشن کپ کا انعقاد بگ بیش لیگ آسٹریلیا کی ٹیم سڈنی تھنڈر کرتی ہے اور اس کپ میں مختلف کمیونیٹیز کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
تھنڈر نیشن کپ 2024 پاکستان کمیونٹی نے جیتا، پاکستان نے فائنل میں انڈیا کمیونٹی کو 14 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے 6 وکٹوں پر 130 رنز بنائے جب کہ بھارت کی ٹیم 9 وکٹوں پر 116 رنز بنا سکی۔
پاکستان کے بلال قریشی ناقابل شکست 62 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔