محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع میں 5 مہلک بیماریوں کی ویکسین کی قلت کا انکشاف کیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے 16اضلاع میں خناق، یرقان، تشنج اور کالی کھانسی کی ویکسین ختم ہو چکی ہیں۔
ٹانک، ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام، کوہاٹ، ہنگو، چترال، ملاکنڈ، چارسدہ اورنوشہرہ کے سرکاری اسپتالوں میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔
تورغر، کوہستان باجوڑ اور مہمند میں بھی ویکسین موجود نہیں ہے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے42 فیصد سرکاری اسپتالوں میں ویکسین موجود نہیں۔
شمالی وزیرستان 37، بنوں 25، کولائی پالس کے 14 فیصد اسپتالوں میں ویکسین موجود نہیں ہے، تین ماہ سے سرکاری اسپتالوں میں ویکسین دستیاب نہیں، محکمہ صحت نے تمام اضلاع کو ویکسین کی دستیابی کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔