انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب ووسٹرشائر کے نوجوان باؤلر اور اسامہ میر کے ساتھی کرکٹر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 20 سالہ اسپِن باؤلر جوش بیکر چل بسے، انکی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔جوش بیکر نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
رواں سیزن کے دوران جوش بیکر نے دو سیکنڈ الیون میچز کھیلے تھے۔ ووسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوش بیکر کی وفات ہم سب کو افسردہ کرگئی ہے۔
ووسٹرشائر سے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر اُسامہ میر نے بھی سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ اور دھچکا لگا ہے، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔