گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے صحافی اور انکے گھر والوں کو مفٹ آئی ٹی کورس کی سہولت دوں گا۔
آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کے استحکام کا اہم جزو ہے۔ جمہوری اقدار کے فروغ اور تسلسل میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی صحافیوں نے جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی مضبوط آواز بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشواریوں کے باوجود فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کراچی کے جو صحافی آئی ٹی کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت سہولت دوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ہر صحافی کے گھر کا ایک ایک فرد مفت آئی ٹی کورس کرنا چاہے تو داخلہ لے سکتا ہے۔