پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اختلافات کے باعث پاکستان سپر لیگ کی کمشنر نائلہ بھٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نائلہ بھٹی نے پی سی بی حکام سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
نائلہ بھٹی نجم سیٹھی اور ذکاء اشرف کی ٹیم کا بھی حصہ رہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روزپی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہوگئے تھے جن کا استعفیٰ بھی پی سی بی نے منظور کر لیا ہے۔