کراچی کے علاقے قیو م آباد سے کورنگی کراسنگ تک کا راستہ طے کرنے کے لیے ملیر ندی پر پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سندھ حکومت اسے تعمیر کرنا بھول گئی۔
کورنگی کاز وے پل کے افتتاحی کام کی تقریب 7 اگست 2023 کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرِ صدارت ہوئی تھی۔ معاہدے کے مطابق اس منصوبے کو دو سال میں مکمل کیا جانا ہے جبکہ سندھ حکومت کے مطابق اسے ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سنگِ بنیاد رکھنے کے 8 ماہ کے بعد بھی ٹھیکیدار کمپنی کو اب تک کنسلٹنٹ فرم کی طرف سے منصوبے کا پورا ڈیزائن اور ڈرائنگ نہیں مل سکی۔ یہی وجہ ہے کہ ملیر ندی پر پل بنانے کا کام شروع نہیں ہو پارہا۔