ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ وفاقی حکومت نے ’’ یوتھ تربیتی اسکیم‘‘ کیلئے وظیفہ کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یوتھ ٹریننگ اسکیم کیلئےخصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کےایجنڈے میں شامل کرلی گئی۔
معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے 87 ہزار نوجوانوں کو 8 ہزار 700 روپے کی ادائیگی روک رکھی تھی۔ وظیفےکی رقم نہ ملنےسےنوجوان پریشان تھے اس لیے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے نوجوانوں کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔
عثمان ڈار کے مطابق وفاقی کابینہ سےمنظوری کی صورت میں ہرنوجوان کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔