پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد سایا نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ احمد سایا کراچی میں واقع کورڈوبا اسکول میں اے لیولز کے طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔
اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے 6 معتبر اساتذہ اکرام کو نامزد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھے نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔
اس اعزاز کے حقدار کا فیصلہ ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا۔
کمیبرج یونیورسٹی پریس نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ احمد سایا نے محنتی استاد برائے 2019 کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔