ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے آج جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے گا. پنجاب حکومت نے میڈیکل بورڈ کی سفارش مان لی،، سروسز اسپتال لاہور کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز کی تجویز پرکوٹ لکھپت کے اسیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لئے سروسز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی جس کے مطابق لیگی قائد دل کے مرض میں مبتلا ہیں.
ڈاکٹرز نے مزید علاج کے لئے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی. نواز شریف کی منتقلی کے پیش نظر اسپتال میں سیکیورٹی کے انتطامات سخت کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے تیس جنوری کو دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیاتھا. نواز شریف کے ای سی جی کے علاوہ بلڈ اور شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ کئے گئےاس سے پہلے صوبائی حکومت نےنواز شریف کے طبی معائنے کے لیے پی آئی سی، آر آئی سی اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پروفیسرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،