موسم گرما کے مقابلے میں اس سال کے موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے، جو ماہرینِ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہوسکتا ہے.
محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما کے رواں سیزن کے دوران ماہرین کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی اور صوبے میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔
یاد رہے کہ ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسم گرما کے مقابلے میں رواں سال موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔