سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر اندرون وبیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائنس یا پاسپورٹ رکھنا لازم قرار دے دیا.سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر نیا اعلامیہ جاری کر دیاہے۔
ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے داخلی راستوں پر مسافر یا ان کے ساتھ آنے والے لواحیقن کے لیے شناخت کروانا لازم قرار دے دیاگیا.سول ایوی ایشن نے تین آپشن میں سے شناخت کرانا لازم قرار دیا ہے۔ ڈرائیونگ لائنس. پاسپورٹ یا شناختی کارڈ مسافروں اورایئر پورٹ پر آنے والے تمام افراد کو شناختی دستاویز ضرور ساتھ رکھنے کے لیے باقاعدہ اخبار میں اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر شناخت کے وقت داخلی راستوں اور دوران سفر یہ تین چیزوں میں ایک لازم قرار دے دی