وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک عثمان بزدار پر عمران خان کا اعتماد ہے، وہ وزیراعلی رہیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب اور انہیں سابق کپتان وسیم اکرم قرار دینے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔