اشتہار
کراچی کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔
چیف میٹرولوجسٹ سندھ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی کے نواحی علاقوں میں 12 بج کر 39 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 15 کلومیٹر تھی۔ تاہم خطرے والی کوئی بات نہیں ہے۔