بالی ووڈ کے کنگ، شا رخ خان، سلمان خان اور عامر خان اب بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سپر اسٹار نہیں رہے بلکہ ان سے یہ لقب جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے اداکار الو ارجن نے چھین لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی فلم 1 ارب 30 کروڑ سے 2 ارب 75 کروڑ بھارتی روپے تک معاوضہ لیتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 4 ارب 74 کروڑ روپے ہے۔
تیسرا نمبر بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ کا ہے جو فلم کا معاوضہ ڈیڑھ ارب سے ڈھائی ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اُن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 63 ارب بھارتی روپے ہے۔
چوتھے اداکار رجنی کانت ہیں جن کا معاوضہ 2 ارب 70 کروڑ روپے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 4 ارب 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اسی طرح عامر خان پانچویں نمبر پر ہیں جو 1 ارب سے پونے دو ارب روپے تک فلم کا معاوضہ لیتے ہیں جب کے ان کے اثاثوں کی مالیت 18 ارب 62 کروڑ روپے ہیں۔
چھٹا نمبر پربھاس کا ہے جن کا فلمی معاوضہ 1 سے 2 ارب روپے کے درمیان ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 41 کروڑ روپے ہے۔
اجیت کمار کا معاوضہ 105 سے 165 کروڑ کے درمیان بنتا ہے اور اُن کے اثاثوں کی مالیت 196 کروڑ روپے ہے، فہرست میں آٹھواں نمبر سلمان خان کا رہا جن کا فلمی معاوضہ 1 سے ڈیڑھ ارب کے درمیان ہوتا ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 29 ارب روپے ہے۔
نواں نمبر کمل ہاسن کا ہے جن کا معاوضہ 1 سے ڈیڑھ کروڑ اور ان کے اثاثوں کی مالیت 150 کروڑ روپے ہے، فہرست میں دسواں اور سب سے آخری نمبر اکشے کمار کا ہے جو فلم کا معاوضہ 60 کروڑ سے 1 ارب 45 کروڑ تک لیتے ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 25 ارب کے قریب ہے۔