پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی جانب سے ملنے والے جواب پر خاموش ردِعمل دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
یوٹیوبرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور اداکاروں کے درمیان کچھ عرصے سے ایک جنگ چھڑ چکی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے کام پر تنقید کرتے ہیں۔
اس تنازع میں نئی لڑائی ڈکی بھائی اور بشریٰ انصاری کے درمیان چل رہی ہے اور ان کی سپورٹس میں انکے ساتھی بھی نکل آئے ہیں۔
دراصل بشریٰ انصاری نے اپنے ایک یوٹیوب وی لاگ میں اداکاروں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو کھری کھری سُنائی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ ’انہیں یوٹیوبرز کا ماجرا سمجھ ہی نہیں آتا اور یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ انہیں دیکھتے کون لوگ ہیں۔
بشریٰ انصاری کے بعد ڈکی بھائی منظرِ عام پر آئے اور عید اسپیشل پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ ’وہ بشریٰ انصاری کو صرف چہرے سے پہچانتے ہیں اور فلموں اور ڈراموں میں اُن کے کام سے بے خبر ہیں۔‘
جس جنگ کو بشریٰ انصاری نے شروع کیا یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ اسے ختم نہ کرتیں، لہٰذا انہوں نے اس لڑائی کو ختم کرتے ہوئے اپنے سنیئر ہونے کا بھی ثبوت دیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل خاموش بیٹھی رہیں اور کیمرے کی جانب دیکھ کر کبھی سنجیدہ رہیں تو کبھی مسکراتی نظر آئیں۔
اگرچہ اداکارہ نے ویڈیو میں زبان سے ایک لفظ نہ نکالا لیکن کیپشن میں تین الفاظ ’خاموشی، بہترین امل‘ لکھے جو ڈکی بھائی کو بہت کچھ کہہ گئے۔