سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا، میزبان کو ساتھ ہی دلچسپ وجہ بھی بتادی۔
بھارت کے کامیاب ترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ظہیر خان اس وقت لکھنؤ سپرجائنٹس میں مینٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آئی پی ایل فرنچائز ان کے وسیع تجربے سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کے لیے انھیں استعمال کررہی ہے۔
حال ہی میں ظہیر خان نے کولکتہ میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں گفتگو کے دوران ان سے مستقبل میں ٹیم انڈیا کی کوچنگ کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا۔میزبان کو اس بات کا جواب دیتے ہوئے ظہیر نے کہا کہ اگر وہ بھارتی ہیڈ کوچ بننے کیلیے درخواست نہیں دیتے تو یہ کیسے ممکن ہوگا سابق بولر ظہیر نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔