عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد میں ہونے والے احتجاج کے مقدمے میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
سماعت کے دوران عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوتے ہی آپ عدالت آ گئے؟ اب حوالات بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
عدالت نے عامر محمود کیانی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔