وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ’پلانٹ فار پاکستان‘ پروگرام کا آغاز کررہے ہیں اور مافیا سے اراضی واگزار کرا کے جنگلات اور وائلڈ لائف پارکس بنائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں اور یہ اقدامات آئندہ نسلوں کےلیے ہیں تاکہ وہ ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی سے مقابلہ کرسکیں۔
ہم اپنی آئندہ نسلوں کو آلودگی سے بچانے اور ماحولیاتی تغیر ایسے بڑے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مافیا کے زیرِ نگیں زمینوں کو قبضے سے آزاد کروا کر اس پر جنگلات اگانے اور وائلڈ لائف پارکس قائم کرنے کیلئے #Plant4Pakistan (پلانٹ فار پاکستان) پروگرام کا آغاز کررہے ہیں. pic.twitter.com/JkBlCFfPDH
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2019
وزیراعظم پاکستان آج ننکانہ صاحب میں ہیڈبلوکی کے مقام پر 2500 ایکڑ اراضی پر مصنوعی جنگل کا افتتاح کریں گے۔ مصنوعی جنگل کے لیے ضلعی حکومت نے 1832 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی تھی۔
مصنوعی جنگل میں 700 ایکڑ پر محیط سفاری پارک، تفریحی مقام، فش فارم، ہنٹنگ پوائنٹ، بوٹ کلب اور ریسٹ ہاوس بھی تعمیر کیا جائے گا۔ جنگل میں ارجن، کیکر، شیشم، نیم، توت، جامن سمیت دیگر ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے۔ مختلف سکولوں کے 3000 طلبہ بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائیں گے۔