سیشن کورٹ کے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کےمطابق فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ سیشن عدالت کے باہر پیش آیا جس میں ایک سائل زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
سیشن جج نے سائل پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
مقتول محمد بلال ولد عظیم اللہ کے خلاف خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج تھا اور سیشن کورٹ لاہور مقدمے میں پیشی کیلئے آیا تھا۔
جاں بحق ہونے والا شخص محمد بلال ریلوے کالونی مغل پورہ کا رہائشی تھا اور اس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد بیگ کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔
مقتول محمد بلال کو سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا