پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار اپنی کرکٹ کارکردگی کے بجائے ازدواجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر ان کی بیوی ثانیہ اشفاق سے علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
حال ہی میں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ‘زایان’ کی پیدائش کے موقع پر ایک معنی خیز اور جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے شوہر عماد وسیم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، “میں نے تمہیں 9
ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان۔”

اس پیغام کو ان کے قریبی عزیز و اقارب نے ری پوسٹ کر کے ان کی ہمت کو سراہا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی توجہ دی کہ ثانیہ نے اپنی انسٹاگرام بایو سے “عماد وسیم کی اہلیہ” کا ذکر ہٹا دیا ہے، اور اب صرف “عنایا عماد اور ریان عماد کی ماما” لکھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عماد وسیم کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں۔ البتہ عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر دونوں کی تصاویر تاحال موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عماد وسیم کی ازدواجی زندگی میں دراڑ کی وجہ معروف ماڈل و انفلوئنسر نائلہ راجہ سے مبینہ تعلقات ہیں۔ حالیہ دنوں میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن کی سڑکوں پر ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، تاہم ویڈیو میں چہرہ واضح نہیں ہے۔
![]()
ثانیہ اشفاق کی جذباتی پوسٹ اور عماد وسیم کے مبینہ افیئر کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ متعدد صارفین نے اس حرکت کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ “حاملہ بیوی سے بے وفائی سب سے بڑی بے وفائی ہے۔” کچھ افراد نے عماد وسیم کا موازنہ شعیب ملک سے کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا، “پہلے ثانیہ مرزا، اب ثانیہ اشفاق… خدا ایسے مردوں کو ہدایت دے جو عورتوں کی زندگی برباد کرتے ہیں۔” بیشتر افراد اس وقت ثانیہ اشفاق کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عماد وسیم پر غیر اخلاقی تعلقات کا الزام لگا ہو۔ اس سے قبل بھی ان کا نام ایک افغان لڑکی کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے اور دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھیں۔