کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 3,366 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات بدھ کے روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے اور سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اس اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,114 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 41 روپے تک جا پہنچی۔
صرف سونا ہی نہیں، بلکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے بڑھ کر 4,010 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے اضافے کے ساتھ 3,437 روپے ہو گئی۔