دبئی میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 60 ہزار سے زائد افراد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ یہ تقریب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کی حب الوطنی کا عملی مظاہرہ تھی۔
تقریب کے دوران ملی نغموں کی گونج نے فضا کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔ شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی، شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کی ترقی اور معیشت میں نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی خوشحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔