ایک دن کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور یہ شرح تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ آج ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے تک جا پہنچا، جس سے خریداروں پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2143 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس ریٹ 27 ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 3645 ڈالر ہو گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رویوں سے جڑا ہوا ہے۔