پاکستان میں کینسر کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک اہم اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے یورپ کے سب سے بڑے کینسر ریسرچ سینٹر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ یہ وفد عالمی شہرت یافتہ کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسٹیفن فسٹا کی قیادت میں آیا تھا، جس میں متعدد ماہر ڈاکٹرز اور ریسرچرز شامل تھے۔
وفد نے اعلان کیا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان میں بچوں کی ایک سال تک مفت کینسر اسکیننگ کی جائے گی تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص ممکن بنائی جا سکے۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جلد ہی ملک میں بچوں کے لیے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے فری اسکیننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پاکستانی پتھالوجسٹس کو بھی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ مقامی سطح پر اس سہولت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔