پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔
ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔
We have called back our HIgh Commissioner in India for consultations.
He left New Delhi this morning .— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) February 18, 2019
یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کررہی ہے جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے میوزک کمپنی کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کی کوریج سے انکار کردیا ہے جب کہ انڈین کرکٹ کلب سے وزیراعظم عمران خان کی بطور کرکٹ بھی تصویر کو ہٹادیا گیا ہے۔