کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا جبکہ رات کے وقت سردی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ