نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے پلوامہ حملے پر بھارتیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا کراراجواب دیتے ہوئے بھارتیوں کو شٹ اپ کال دیدی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک بھارتی صارف نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین سے کہا ’’پلوامہ حملے پر آپ کی کیارائے ہے؟ سوال پوچھتے ہوئے انیل نامی صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا مجھے معلوم ہے آپ اس سوال کا جواب نہیں دیں گی لیکن میں پھر بھی آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔‘‘
تاہم ماورا نے نا صرف اس صارف کو جواب دیا بلکہ اس کا منہ بند کراتے ہوئے کہا ’’آپ نے میرے کچھ کہنے سے پہلے ہی سوچ لیا کہ میں جواب نہیں دوں گی پہلی بات تو یہ ہے کہ دوسروں کو اپنی سوچ کے مطابق جج کرنا بند کریں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا کہ ان کے لیے انسانیت سب سے پہلے ہے۔
پلوامہ حملے میں مرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں پر ماورا نے کہا ہر جان انسانی جان ہے، پلوامہ حملے پر دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا دنیا کے اس حصے سے مرنے والوں کے لیے صبر اور محبت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے کہا اگر کوئی انسان اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتا تو اس صورتحال میں نفرت پھیلانا بند کرو۔
You assumed what I would do before I did it so first things first stop judging.
2: humanity first. Every life lost is a human life lost. It’s heartbreaking!!!! Praying for sabr & more love on this side of the world.
3: stop the hate just in case someone isn’t expressive #ASKMAWRA https://t.co/QhnCsPa5ry— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) February 17, 2019
ماورا حسین کے پلوامہ حملے پر ردعمل ان بھارتی فنکاروں کے لیے مثال ہے جو پاکستان کے خلاف موقع سے فائدہ اٹھا کر نفرت پھیلارہے ہیں اور پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔