سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے کے کیسز تشویش ناک رفتار سے بڑھتے جا رہے ہیں، جس کے باعث اسپتالوں میں ریبیز کے مریضوں کا دباؤ غیر معمولی انداز میں بڑھ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے صرف تین بڑے اسپتالوں میں جنوری سے اب تک ریبیز کے چالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جو صوبے میں خطرے کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ بارہ ماہ کے دوران جناح اسپتال کراچی میں سولہ ہزار، انڈس اسپتال میں تیرہ ہزار جبکہ سول اسپتال میں بارہ ہزار سے زائد ریبیز کے متاثرین لائے گئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ پورے صوبے میں رواں سال کے دوران کم از کم بائیس افراد ریبیز کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، جس نے ماہرین صحت اور شہری انتظامیہ دونوں کے لیے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔