نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی روز سابق میئر کے تمام اہم فیصلے منسوخ کر دیے، جس سے شہر کی انتظامی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آ گئی ہے۔
ظہران ممدانی نے سابق میئر ایرک ایڈمز کی جانب سے 26 ستمبر 2024 کے بعد کیے گئے تمام فیصلے باضابطہ طور پر منسوخ کر دیے، جس کا اطلاق مختلف انتظامی اور پالیسی معاملات پر ہوتا ہے۔
یہ وہ تاریخ ہے جب سابق میئر ایرک ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے فیصلوں پر قانونی اور سیاسی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے۔
ظہران ممدانی کی جانب سے منسوخ کیے جانے والے فیصلوں میں نیویارک شہر کے لیے یہود دشمنی سے متعلق وہ وضاحت بھی شامل ہے، جسے ہولوکاسٹ یادگار اتحاد کی جانب سے منظور کیا گیا تھا اور جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی تھی۔