وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تمام فائر سیفٹی سسٹمز کے مکمل اور جامع آڈٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر سیفٹی کے موجودہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
فائر سسٹمز کے آڈٹ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فائر سیفٹی کے لیے نئے اور مؤثر ایس او پیز تیار کیے جائیں گے، جبکہ موجودہ فائر سیفٹی سسٹمز کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں، اسکولوں اور نجی اداروں سمیت تمام مقامات پر جہاں شارٹ سرکٹ یا آگ لگنے کا خدشہ موجود ہے، وہاں مکمل اور باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے گی، تاکہ آگ کے واقعات کو بروقت روکا جا سکے اور قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔