شارجہ اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے آج پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قلندرز نے 8 اوور کے اختتام پر تین وکٹ کے نقصان پر 57 رنز اسکور کر لئے ہیں۔ کل کھیلے جانے والے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فخر زمان آج محض 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سہیل اختر نے جارحانہ انداز تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بناکر پؤلین لوٹ گئے جبکہ سلمان بٹ ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے محض 5 رنز بناسکے.
اس وقت اے بی ڈویلیئرز 13 اور کورے انڈرسن 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آج کے دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک تین میچ کھیل کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ لاہور قلندرز اس ٹورنامنٹ میں اب تک چوتھے نمبر پر ہے ۔لاہوقلندرزنے چار میچ کھیل کر4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
لاہور قلندر نے اپنے گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز نےاس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ہدف 201 رنز میچ کی آخری گیند پر عبور کیا تھا۔
آج کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجےاسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک چار میچ کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کا تیسرا نمبر ہے۔ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔ کنگز نے اب تک تین میچ کھیل کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔