راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، تاہم مسلسل عدم پیشی پر ان کے خلاف اہم قانونی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وہ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
ان کی جانب سے وکیل فیصل ملک نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔
تاہم عدالت نے عدم حاضری کے باعث علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا، جس سے کیس میں پیش رفت کا عندیہ ملتا ہے۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں استغاثہ کے ایک وکیل پر جرح ابھی باقی ہے، جبکہ وکیل صفائی استغاثہ کے 17 گواہان پر جرح مکمل کر چکے ہیں۔