اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مارچ 2026 کے ٹیکس ہدف کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی میں بڑے شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لیے مارچ 2026 کا ماہانہ ٹیکس ہدف 1367 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم موجودہ کارکردگی کے پیش نظر اس ہدف کا حصول مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹیکس مشینری مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہ سکتی ہے، اور ابتدائی اندازوں کے مطابق 150 سے 200 ارب روپے تک شارٹ فال کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی سست روی اور مختلف مالیاتی چیلنجز کے باعث ٹیکس وصولی پر دباؤ بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں مقررہ اہداف حاصل کرنا مزید دشوار ہو گیا ہے۔