محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے اثرات کے تحت کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے، جبکہ 3 اپریل کو بھی مختلف علاقوں میں بارش جاری رہ سکتی ہے، اور بعض مقامات پر بارش کی مقدار 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
ادارے کے مطابق اس موسمی نظام کے باعث تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ یہ سسٹم 4 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہ سکتا ہے، جس کے باعث مزید بارشوں اور موسمی تبدیلیوں کا امکان برقرار رہے گا۔