اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر سزا معطلی کی درخواستوں، اور ان درخواستوں کے خلاف نیب کی اپیل پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کرے گا، جہاں فریقین کے دلائل سنے جائیں گے۔
یاد رہے کہ 17 جنوری 2025 کو احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اس کیس میں سزائیں سنائی تھیں، جس کے خلاف اب اعلیٰ عدالت میں ریلیف کی درخواست دائر کی گئی ہے۔