دبئی میں بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت جدید خودکار گاڑیاں شہریوں کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر اب بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں چلنا شروع ہو گئی ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خودکار انداز میں سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔
یہ سروس چینی کمپنیوں کے تعاون سے متعارف کرائی گئی ہے، جس کا آغاز ابتدائی طور پر دبئی کے علاقوں ام السقیم اور جمیرہ سے کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 100 خودکار ٹیکسیاں دبئی کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں شامل کر دی گئی ہیں، جبکہ مستقبل میں ان گاڑیوں کی تعداد بتدریج بڑھانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔