کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 410 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان موجود ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 410 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 103 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔