لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس کو فوری طور پر بند کردیا گیاہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث آج سمجھوتہ ایکسپریس معطل کی ہے۔سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی جائے گی۔
سمجھوتہ ایکسپریس آج لاہور سے روانہ نہیں ہوگی۔
ریلوے شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے اٹاری، بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے۔
شیڈول کے تحت پیر اور جمعرات سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کے مختص دن ہیں۔