امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی ملاقات مجموعی طور پر بہت اچھی رہی، جس میں متعدد اہم نکات پر اتفاق کیا گیا، تاہم جوہری پروگرام سے متعلق بنیادی معاملہ تاحال حل طلب ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ملاقات مثبت رہی اور کئی امور پر پیش رفت ہوئی، لیکن سب سے پیچیدہ مسئلہ جوہری ایران سے متعلق ہے جس پر ابھی اتفاق نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب ایران سے متعلق مذاکرات کے اختتام کے بعد امریکی وفد کا کوئی بھی رکن پاکستان میں قیام پذیر نہیں رہا اور وفد واپس روانہ ہو گیا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران مالی وسائل کا خواہاں ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ امریکا مکمل طور پر تیار اور مسلح ہے، اور مناسب وقت آنے پر امریکی فوج ایران میں باقی رہ جانے والی صلاحیتوں کو ختم کرنے کی کارروائی کر سکتی ہے۔